برطانوی ریسنگ لیجنڈ سر اسٹرلنگ ماس طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں، مرحوم برطانوی کھیلوں کی تاریخ کی ایک انتہائی معروف شخصیت تھے، ان کی اہلیہ نے موت کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کار ریس فارمولا ون کے مایہ ناز ڈرائیور سر اسٹرلنگ ماس 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے وہ گذشتہ کئی روز سے علیل تھے۔
ایسٹر کی صبح موٹر ریسنگ کے بہترین ڈرائیور اور برطانوی کھیل کی تاریخ کی ایک انتہائی ماہر شخصیت نے اپنی آنکھیں ہمیشہ کیلئے بند کرلیں۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ موت کے وقت میں ان کے پاس ہی موجود تھی۔ اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، یہ میرے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
ریسنگ لیجنڈ سر اسٹرلنگ ماس اپنے انداز اور کار ڈرائیو کرنے کی مہارت کے باعث کھیلوں کے حلقوں میں بہت مقبول تھے، انہیں اب تک کے سب سے بڑے آل راؤنڈ ریسر کی حیثیت حاصل تھی۔
ماس کا انتقال سینے کے انفیکشن کے باعث ہوا جو انہیں تھا سال 2016 میں کرسمس سے قبل سنگاپور میں ہوا، تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی موت کرونا وائرس سے ہوئی۔
اپنی خوبصورت ڈرائیونگ اور ورسٹائل ہونے کی وجہ سے انہیں سب سے بڑا آل راؤنڈ ریسر مانا جاتا ہے، سر اسٹرلنگ ماس نے 529ریسوں میں سے 212ریسیں جیت کر اپنے نام کیں۔