ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

محکمہ ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ ریلوے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ سر سید ایکسپریس ٹرین دوبارہ چلے گی۔

محکمہ ریلوے کے اعلان کے مطابق سر سید ایکسپریس ٹرین یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرین نجی شعبے کے تحت یکم ستمبر سے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی۔

ریلوے نے بتایا کہ ٹرین سروس 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

- Advertisement -

سر سید ایکسپریس نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت پھر شروع کی جائے گی۔ ٹرین چلانے کیلیے نجی آپریٹر اور ریلوے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

دونوں میں 2 ارب 86 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار روپے سالانہ کا معاہدہ طے پایا۔ محکمہ ریلوے نجی انتظامیہ کو ریلوے کی نئی بوگیاں، انجن، ڈرائیور اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

سر سید ایکسپریس یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں