جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

عمران خان سے مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں وہ ایک فائٹر کرکٹر ہیں، سرویوین رچرڈز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سےمقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں  ہوتا  تھا وہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہےجیسےٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسے ملک کو  بھی لے کرچلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری ویسٹ انڈیز کرکٹر سرویوین رچرڈز نے اپنے بیان میں کہا پی ایس ایل مقامی کھلاڑیوں کوہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنےکاموقع ہے، گزشتہ سال لاہورمیں میچ کھیلا، پھرکراچی گئےاور اب بھی یہاں ہیں۔

سرویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ کراچی کاماحول اچھاہےلوگوں کی بڑی تعداداسٹیڈیم کارخ کرتی ہے، فائنل کاگیم پلان تیار ہے،فائنل سے پہلے اپناگیم پلان نہیں بتائیں گے،گزشتہ شکست بھول کرآگے بڑھیں گے، کراچی نےبہترین کھیل پیش کیا۔

فائنل کاگیم پلان تیار ہے،فائنل سے پہلے اپناگیم پلان نہیں بتائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم اب تک اچھی پوزیشن میں ہے،آگےبھی پرفارمنس دے گی، سلام پاکستان اچھاجملہ ہے،کراچی میں کرکٹ کے مداح بھی جوشیلے ہیں، میرایقین ہےاچھےکرکٹرہیں توکسی بھی فارمٹ میں پرفارم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے سرویوین رچرڈز نے کہا میری نیک تمنائیں عمران خان کےساتھ ہیں، عمران خان سےمقابلہ کرنااتناآسان نہیں ہوتاتھاوہ ایک فائٹرکرکٹرتھے، یقین ہے وہ جیسےٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسےملک کوبھی لےکرچلیں گے۔

یقین ہےعمران خان  جیسےٹیم کی کمان سنبھالتے تھے ایسےملک کوبھی لےکرچلیں گے

یاد رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی تھی ،191 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنا سکی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں