ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو  کشمیر پر ایل او سی ختم کر دیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہماری حکومت بنی تو  کشمیر پر ایل او سی ختم کر دیں گے۔

یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ان کی آزادی کیلیے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے، عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں کوئی ایک تو ان میں صلاح الدین ایوبی ہوتا۔

سراج الحق نے کہا کہ آج ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں آجکا جلسہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: قوم کے جیب پر ڈاکہ مارنے والوں کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، عالم اسلام کی بدقسمتی ہے کہ پونے 2 ارب مسلمان 75 لاکھ کی فوج کے پاس ہے، گزشتہ 76 سالوں سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلیے ترس رہے ہیں، آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا خون آلود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے زخم پر نمک چھڑکنا ہے، ان جماعتوں کے بزدل لوگ ڈاکٹر عافیہ کیلیے آواز نہیں اٹھا سکے۔

سراج الحق نے کہا کہ بدترین حالات میں الیکشن ہو رہے ہیں 80 ہزار ارب کا ملک پر قرضہ ہے، ہمارے حکمران بھارت سے ہاتھ ملانے کو تیار بیٹھے ہیں، مودی نے بابری مسجد کو شہید کر کے رام مندر بنایا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہمارے حکمران کہتے ہیں میں بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتر بناؤں گا، ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں قتل عام کیا مگر اسے عزت دے کر حکمرانوں نے باہر بھیجوایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں