ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’’فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کُن لمحات آن پہنچے ہیں!‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کن لمحات آن پہنچے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ جو ظلم اس سرزمین پر جاری ہے اس کے بعد فلسطین کی آزادی کے فیصلہ کن لمحات آن پہنچے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک نے دلیرانہ مؤقف نہ اپنایا تو تاریخ انھیں معاف نہیں کرے گی۔ فلسطین کی آزادی کا وقت آگیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ 40 اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ ہر بہادر قوم وہی راستہ اختیار کرے گی جو فلسطینی مسلمانوں نے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اہلِ فلسطین جانوں پر کھیل کر مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ امت فلسطینیوں کے احسانات کا بدلہ چکائے۔ قوم جماعت اسلامی کے قائم کردہ فلسطین فنڈ میں بڑھ چڑھ کرعطیات دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں