جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سراج نے اوور میں چار وکٹوں کے ساتھ ون ڈے کی ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے فائنل میں محض 16 گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے سراج نے ون ڈے کرکٹ کی ریکارڈ بک الٹ پلٹ کرکے رکھ دی۔

سری لنکا نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ بھارتی کے محمد سراج ان کے ساتھ فائنل میں اتنا ظالمانہ سلوک کریں گے کہ پیسر کے آگے سری لنکن ٹاپ آر ڈر ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔ بھاتی پیسر نے ایک اوور میں چار وکٹیں لینے کا بھی کارنامہ انجام دیا جو کہ ایشیا کپ فائنل کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

آئی لینڈرز کے لیے ڈراؤنہ خواب ثابت ہونے والے سراج نے اپنے دوسرے ہی اوور میں چار سری لنکن بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کا مجموعی اسکور جب 8 رنز تھا تب محمد سراج ان پر قہر بن کر ٹوٹے اور اننگز کے چوتے اوور میں انھوں نے ر سدیرا سمارا وکراما، پاتھم نسانکا اور چریتھ اسالانکا کو آؤٹ کیا جبکہ اوور کی آخری بال پر دھنن جایا ڈی سلوا بھی ان کا شکار بنے۔

حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے سراج نے ایشیا کپ کے حتمی مقابلے میں محض 21 رنز دے کر 6 سری لنکن بیٹرز کو آؤٹ کیا۔

بھارتی پیسر کی شاندار بولنگ سے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے یا برابر ہوگئے، انھوں نے نہ صرف 16 گیندوں پر پانچ وکٹیں لیں بلکہ وہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے بعد ایشیا کپ میں بہتر بولنگ فیگرز کے حامل دوسرے بول بھی بن گئے۔

انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز کی تاریخ میں ایک اننگز میں تیز ترین پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بولر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان سے پہلے چمندا واس بھی 16 گیندوں پر پانچ وکٹیں‌ لے چکے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں