اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور فخر پاکستان سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔

مزید پڑھیں: مستونگ دھماکا، سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید، متعدد کی حالت تشویشناک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سراج رئیسانی کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کے لیے دعا کی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں