پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی نئی نسل نے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانا ہے، نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہیں، وطن عزیز پاکستان میں حقیقی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں پکڑے روزگار کی تلاش میں پھرتے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا ہے۔

دیکھتے ہیں اعلان پر کہاں تک عملدرآمد ہوتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی فکری، علمی ،ذہنی تربیت کا پلیٹ فارم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں