ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور کردار کی وجہ سے پاکستانی پریشان ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور کردار کی وجہ سے پاکستانی پریشان ہیں، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں، جہاں لڑکیوں کی تعلیم لازمی ہو۔ خواتین تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد دفاع اور صحت کے بعد سب سے زیادہ تعلیم پر خرچ کریں گے اور ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ کرپشن کا خاتمہ کرنے پر تعلیم مفت کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بیروزگار، یتیموں اور عمر رسیدہ شہریوں کو ماہانہ الائونس دیے جا سکتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی، جہالت، ظلم، کرپشن سے پاک پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، انسان چاند پر پہنچ چکا ہمارے بچے سائیکلوں کو پنکچر لگانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بہنوں کو جائیدار کا حصہ نہ دینے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ تین سو پچہترارب ڈالر سے زائد رقم سوئس بینکوں میں پڑی ہے، لٹیروں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں