ایبٹ آباد:سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مالی و انتظامی بدعنوانیوں نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیےمحب وطن نظریاتی جماعتوں کو جدوجہد کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق آج ایبٹ آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و قیام کا قیام بد عنوانی سے پاک طرزِ حکمرانی میں پو شیدہ ہےجس کے لیے عوام الناس کو اچھی ساکھ رکھنے والی محب الوطن جماعتوں کے ہاتھ مظبوط کرنا چاہیئے۔
انہوں نے مذید کہا کہ کرپشن ملکی وحدت اور سالمیت کے ذہر قاتل ہے۔چنانچہ محب الوطن قوتوں کو چاہیئے کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد کریں۔میدان عمل میں نکلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
یاد رہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پاکستان نام سے ایک ملک گیرمہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ مہم کے دوران عوامی اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں جس میں کرپشن کی ہولناکیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔اور اس سدباب کے لیے تجاویزات بھی پیش کی جاتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے نوجوان کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ وہ کرپشن سے پاک پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اور گلی گلی محلہ محلہ جا کراس پیغام کو عام کریں۔
اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے کرپشن سے پاک پاکستان مہم کے لیے مالی معاونت کی بھی اپیل کی۔