لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میرے ملک کا بنیادی مسئلہ انصاف کی فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں، سانحہ ساہیوال پر ہر پاکستانی کا دل سوگوار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔
ملک میں بے انصافی ہے، غربت ہے، جس کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان کا ملک کا بنیادی مسئلہ عوام کو سستے اور آسان انصاف کی فوری فراہمی ہے آبادی میں اضافہ نہیں۔
سانحہ ساہیوال سے متعلق ایک سوال پر سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے، بچ جانے والے عمیر نے مجھے خود بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے ہمیں گاڑی سے نکالا پھر والدین کو مارا۔
مزید پڑھیں: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے، سینیٹر سراج الحق
حکومت نے واقعے سے متعلق جو جے آئی ٹی بنائی لیکن وہاں کے لوگوں کو اس سے شکایات ہیں،متاثرہ خاندان اور وکلا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ حکومت انہیں انصاف فراہم کرے۔