ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل بھارت کو کوئی سفری رعایت نہ دی جائے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے پاکستان میں بھارتی شہریوں کو سفری سہولیات دینے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلئہ کشمیر کے حل سے پہلے ہندوستان کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد کے حوالے سے تصویری نمائش کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پالیسی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس مظفرآباد میں طلب کرے۔

سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ سینکڑوں ممالک کو پاکستان کے حوالے سے دی جانے والی سفری سہولیات یک طرفہ ہیں یا دو طرفہ؟ مسلئہ کشمیر کے حل تک بھارتی شہریوں کو پاکستان میں سہولیات نہیں دی جاسکتی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزیدکہا کہ مسلئہ کشمیر پر حکومت کی غیر سنجیدگی کا عالم یہ کہ اب تک کشمیر کمیٹی کا چیرمین مقرر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر کشمیر کی آزادی کیلئے ریاستی پالیسی کا اعلان اور اس مسلئے کے پائیدار حل کیلئے صرف اس معاملے پر نائب وزیر خارجہ مقرر کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں