اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےملک سےکرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کا احتساب ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، قابل اطمینان بات ہےکہ یہ کیس سماعت کے لیے مقررہوگیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے، کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی کامیاب معیشت کی ضمانت ہے۔
بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز کے کیا جائے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو قوم کو پاناما کیس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں کیا ہو رہا ہے اسے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔