لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی صبح شام دھمکیاں دے رہا ہے اور جنگ کی تیاری کر رہا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور اے پی سی بلائے.
[bs-quote quote=” او آئی سی اجلاس میں پہلی باربھارت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، اب بھارتی وزیر خارجہ عالم اسلام کے نمائندوں سے خطاب کریں گی، یہ افسوس ناک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سینیٹر سراج الحق”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں پہلی باربھارت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے، اب بھارتی وزیر خارجہ عالم اسلام کے نمائندوں سے خطاب کریں گی، یہ افسوس ناک ہے.
انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کواحتجاجاً اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون اور ضابطے میں رہ کرملزمان کے خلاف کارروائی کرے.
انھوں نے مزید کہا کہ بغیرثبوت کسی کوگرفتار کرنا عزت پامال کرنےکے مترادف ہے، ہر پاکستانی احتساب چاہتا ہے، مگر حکومت اسے سیاست کی نذرکر رہی ہے.
انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے حکومت دو ٹوک موقف اپنائے.