لاہور: امیر جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ پر اپوزیشن کا مؤقف سننے کے لیےتیار نہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والے شور شرابے اور ہنگامے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت آئینہ دیکھنا نہیں چاہتی، حکومت کو تنقید سننے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے.
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت دھینگا مشتی کی بجائےآئی ایم ایف کامسلط بجٹ واپس لے، عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لیا گیا ہے.
سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ نےغریب کا چولہا بجھا دیا، حکومت ون ویلنگ کرنا چاہتی ہے، جوون ویلنگ کرتاہےاسےحادثات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے.
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کوون ویلنگ چھوڑنا اور اپوزیشن کو برداشت کرنا پڑے گا.
مزید پڑھیں: حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ منظور کرائے گی، فردوس عاشق اعوان
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید شور شرابہ ہوا، جس کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر نے اجلاس ملتوی کر دیا.
بعد ازاں ن لیگ کے رہنماؤں نے اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کی اور حکومتی رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا.
اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو کام اجلاس چلانا ہے، مگر احتجاج خود حکومت کر رہی ہے.