جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی پالیسی دنیا میں آگ لگا دے گی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور اس وطن عزیز کی سالمیت سب سے مقدم اور محترم ہے۔

وہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک غیرت مند قوم کو للکارا ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس لیے ٹرمپ دل آزاری پر معافی مانگیں اور پاکستان کے خلاف دھمکی واپس لیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ نفرت کی سیاست سے خطے میں قائم امن و امان کو خدشہ لاحق ہوجائے گا اور دہشت گردی عذاب بن کر ٹوٹے گی اس لیے امریکا کو کہتا ہوں کہ اپنے رویوں اور پالیسی پر نظرِ ثانی کرے اور دوست و دشمن میں فرق جانے، امریکا کی پالیسی سے پوری دنیا کا امن خظرے میں پڑ گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے احتساب تک جماعت اسلامی پیچھا کرے گی جس کے لیے سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اُٹھائی اور پاناما کیس میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں