بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شکیل آفریدی کی رہائی کا تقاضہ کرنے والے عافیہ کو رہا کریں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کا مجرم ہے اسے امریکا کے حوالے کیا جاسکتا ہے جب کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کے بجائے جیل میں اذیت دی جارہی ہے.

وہ امریکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر ردعمل دے رہے تھے، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسی رپورٹ پر یقین نہیں رکھتے جو متضاد رویوں اور جانبدرانہ رائے پر مشتمل ہو.

امیرجماعت اسلامی نے امریکی جریدے میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جریدے کی ہر رپورٹ میں امریکی مفاد شامل ہوتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اس لیے امریکا کے حوالے کیسے کر سکتے ہیں ؟ کیا امریکا نے بے گناہ پاکستانی قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو ہامرے حوالے کیا تھا ؟ اس لیے پہلے عافیہ کو رہا کیا جائے اور دہرا معیار ختم کیا جائے.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئےاسلامی دنیا کا مشترکہ نظام ہونا چاہئے جو سائنس اور تحقیق میں مشترکہ کاوشیں کرتے ہوئے انقلاب برپا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے.

سراج الحق نے سعودی عرب میں قائم اسلامی اتحادی فوج کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایک ایسی اسلامی فوج بھی ہو جو کشمیر کے مؤقف کی حمایت کرے اور بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرے اگر ایسا ہو تو مجھے خوشی ہوگی.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دھرنے کے معاملے میں فوج حکومت کی درخواست پر آئی تھی اس لیے فوج ہی کو مورد الزام ٹہرانا تضاد بیانی کی انوکھی مثال ہے جب کہ حکمرانوں نے عالمی قوتوں کی خوشنودی کے لیے قانون میں ترمیم کی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں