جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کے بعد باقیوں کا بھی احتساب ہوگا: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ انشااللہ آج نواز شریف کے خلاف فیصلہ آجائے گا‘ ان کے بعد پاناما لیکس میں شامل باقیوں کا بھی احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامااسکینڈل میں کسی مزدور ،غریب کا نام نہیں ہے۔آج ہم غریب اور ملک مقروض ہے تو یہ صورتحال صرف کرپشن کی وجہ سے ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں‘ ان کا خاندان اور وہ خود آمدنی کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آج کا دن تاریخی دن ہے‘پانامااسکینڈل میں کسی مزدور ،غریب کا نام نہیں ہے۔انشااللہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آئے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آخری فیصلہ نہیں ‘ پانامالیکس میں شامل دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہوگا۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر سیاست اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے سربراہ سب سے پاناما پیپرز میں نواز شریف کے خلاف سب سے پہلے درخواست لے کر سپریم کورٹ گئے تھے اور آج اسی تاریخی مقدمے کا فیصلہ سنایا جارہا ہے۔

پاناما لیکس میں شامل 435 افراد کا احتساب کیا جائے


یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق نے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے موقع پر کہا تھا کہ قوم نے عدالتوں کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دیں آج وقت ہے ایسے فیصلے کیے جائیں کہ کرپشن کا راستہ مکمل بند ہوجائے، پاناما لیکس میں شامل 435 کا احتساب کیا جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے یہ بھی  کہا  تھا کہ عدالت میں پاناما کیس مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایسے فیصلے کی امید ہے جس سے کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کاغذارت اور بیانات ساتھ نہیں دے رہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے حکمران تیتر بٹیر کے شکار کےلیے آنے والے قطری شہزادے کو 9 ماہ بعد بھی گواہی کے لیے نہیں لا سکی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں