مردان : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے، پاناما لیکس کے دیگر افراد کیخلاف کارروائی کی رفتار بہت سست ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے عام انتخابات کی تاریخ آگے نہیں ہونی چاہئے، ہم نے پاناما لیکس کے436افراد کے نام عدالت کو پیش کئے تھے، ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی چیونٹی کی رفتار سے بھی کم ہے۔
مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک
ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والا کوئی ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، قرضے معاف کرانے والوں سمیت دبئی، لندن اور امریکا میں جائیدادیں بنانے والوں کو بھی پکڑا جائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔