لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق انتیس تاریخ کو کشمیر معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کے لیے سرگرم ہیں ،عمران خان اور خورشید شاہ سے ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم ملکی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر بلائی جانے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
علاوہ ازیں سینیٹرسراج الحق نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے بھی ملاقات کی 29 جولائی کواسلام آباد میں کشمیرپر ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کازکیلئے ہر فورم پرآواز بلند کی ہے۔