پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔

لاہور میں ایرانی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ایران کا اعلیٰ سطح  وفد ملاقات کیلئے منصورہ آیا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے دو بڑے اہم مسائل ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد امت کے خواہاں ہیں۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی تعلقات کو بہتر دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان شکست کے بعد امریکا کسی اور اسلامی ملک پر چڑھائی نہیں کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد بہت اچھی بات ہے، کانفرنس میں اسلامی ممالک کو چاہیے تھا کہ وہ افغانستان کو تسلیم کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران وحدت امت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان بڑی طاقت ہے تمام پڑوسی اسلامی ممالک مشترکہ منڈی بنائیں، تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ دفاعی نظام ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں