اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست کے ایوانوں میں بیٹھنے والے آپس میں دست و گریبان ہونے کے لئے تیار ہیں مگر کرپشن،مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے نہیں۔
سینیٹ میں سب سے کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت اور غربت سے لڑائی کریں، اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 68برس بعد بھی پاکستان ویسا نہین بن سکا جس فلسفے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔
قائداعظم نے بغیر توپ اور گولی چلائے ملک حاصل کیا لیکن ہم تحفظ نہ کر سکے اور پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا،انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی محبت میں 22ہزار افراد ڈھاکہ کی جیل میں قید ہیں جبکہ پاکستان سے محبت کی وجہ سے لوگوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں اور کال کوٹھریوں سے جنازے آٹھ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے سیاستدان وطن کو درپیش چینلجز سے نمٹنے کی بجائے آپس میں دست و گریباں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں با آواز بلند کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت ،غربت اور دہشت گردی سے لڑیں گے تو ارض پاک کو قائداعظم کا پاکستان بنا سکیں گے۔