اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی کا مقدمہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر لڑیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور چوراہوں پر کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے، جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح عام جماعت نہیں ہے،ہم لوگوں کے دلوں ان کے گھروں اور پاکستان کی گلیوں میں انقلاب چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کادو روزہ ورکرز کنونشن سے دوسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے ورکرز کنونشن میں سندھ اور کراچی کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے گلیاں کچرے کا ڈھیر بن گئیں۔ پارلیمنٹ اورچوراہوں پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے۔ مسئلے کی چابی شہریوں کے پاس ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سندھ اورکراچی کا مقدمہ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔ کراچی کےلیےپارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائیں گے، جماعت اسلامی کےامیرنے کہا کہ مسائل کےحل کی کنجی شہریوں کےپاس ہے۔

سراج الحق نے پاناما لیکس کو کرپشن کا سمندر قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ بھی نہیں دیا ،ہمارے حکمران خود باہر ممالک جاکراپنا علاج کرواتے ہیں، حکمران پاکستان سے پیسہ کما کر باہر بھیجتے ہیں اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں جن کا نام ہے ہر ایک سے پوچھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنےوالوں کو بےگناہی کا ثبوت دینا ہوگا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی فرد کی بادشاہت نہیں بلکہ صرف اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ آج بھی دنیا کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے، دلوں کوتلوار سے نہیں اچھے اخلاق سے جیتا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے کروڑوں بچے صرف غربت کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے،آج بھی ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے،بھٹو نے پاکستان کا آئین دے کر وطن کو جوڑ کررکھا تھا۔ سراج الحق کی تقریرکے ساتھ جماعت اسلامی کا دو روزہ ورکرز کنونشن اختتام پذیرہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں