اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں آج بھی پاکستانی پرچم لہرارہا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری کشمیری نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، ان سے ہماراخون کارشتہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Govt trying to appease Modi rather than people… by arynews
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ضرور بنے گا مگرموجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ایسا نظر نہیں آتا، اگر پاکستان کے سابقہ اورموجودہ حکمران سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرتے تو اب تک اس کا کوئی نتیجہ ضرور سامنے آتا۔
جماعت اسلامی کے کارکنان نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی صدائیں بلند کیں۔
مظاہرین نے کشمیریوں پربھارتی مظالم نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو منڈیٹ ملا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائے، لیکن ن لیگ کی حکومت کشمیریوں کے بجائے مودی کو خوش کررہی ہے۔