لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے زندگی قربان کرنے کو تیار ہیں، یکم مئی کو کرپشن کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، حکمران کماتےیہاں اورچھپاتےپانامہ میں ہیں۔
دانہ پاکستان میں چگتے ہیں اور انڈہ بیرون ملک میں دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مال روڈ پرجماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسے یہاں کماتے ہواور چھپاتے پاناما میں ہو۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی عرب کی اسٹیل مل فائدے میں جا رہی ہے تو کراچی کی اسٹیل مل خسارے میں کیوں ہے؟
سراج الحق نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف ملک گیر ہڑتال کرے گی ،انہوں نے خود کو اپنی ٹیم سمیت احتساب کے لئے پیش کردیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے آج تک کرپشن نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ غربت کے ہاتھوں اپنے اعضا بیچنے پر مجبور ہیں ،نصف آبادی صاف پانی پینے سے محروم ہے ،لوگ غربت سے تنگ آ کر خود کشیاں کررہے ہیں اور اپنی اولادوں کو مار رہے ہیں لیکن اب غریب اپنے حق کے لیے کھڑا ہو گا کیو نکہ عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سےنجات کیلئےپولیو کی طرح حکمرانوں کوبھی اینٹی کرپشن کے قطرے پلانے پڑیں گے۔
Those looting nation’s wealth will not be… by arynews