جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سیاست تجارت بن گئی عوام اس نظام کیخلاف بغاوت کریں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیس کروڑ عوام کو طویل عرصے سے یرغمال بنایا گیا ہے، سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، عوامی مسلم لیگ کر سربراہ شیخ رشید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شیخ رشید کافی عرصے سے ملاقات کی دعوت دے رہے تھے آج ملنے چلا آیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ووٹ دینے کے بعد ٹیکس اور بل دیتا ہے پھر بھی روتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ ہے وہ ایوان میں جاسکتا ہے، جس کے پاس کروڑوں روپیہ نہیں وہ امیدوار بھی نہیں بن سکتا۔

سیاست اب تجارت بن گئی ہے، عوام اس نظام کے خلاف بغاوت کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاناما کیس پر نہ تو کمیشن بنایا اور نہ ہی ہمارے ٹی اوآر زتسلیم کئے گئے، ہم نے مجبوری میں عدالت کا دروازہ کھٹکٹھایاتھا، عدالت نے حکمرانوں کو عبوری ضمانت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزادانہ تحقیقات کے لئے عہدے سے مستعفی ہوجاتے تواچھا تھا۔ افسوس ہے وزیراعظم اخلاقی طور پر مستعفی نہیں ہوئے، اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم خودی اور وحدت کی بات کرتے ہیں، ملک میں ایک جماعت ظالموں کی ہے اور ایک مظلموں کی، ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہے، سائیکل والے کےلئے جہاز والے نہیں رکتے ہیں، ایک مخصوص طبقے نے سیاست اور معیشت پر قبضہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات کا عزم کرنا ہے، ایسا انتخابی نظام چاہئے، جس میں غریبوں کیلئے ایوان کے دروازے کھل جائیں، اپوزیشن میں کم ازکم ایجنڈے پراتفاق ہوجائے تو قوم کیلئے بہتر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں