ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‘ سڑکوں اور چوراہوں پر نکلیں گے، حکومت کو اثاثے بیچنے نہیں دیں گے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم سڑکوں، چوراہوں پر نکلیں گے مگر حکومت کو قومی اثاثے بیچنے نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر فیصلے کر رہی ہے۔ اس حکومت نے قومی اداروں اور اثاثوں کو بیچنے کیلیے عجلت میں قانون سازی کر لی ہے۔ ہم اس قانون اور اثاثوں کو بیچنے کے عمل کو ملک دشمنی سمجھتے ہیں۔ ہم سڑکوں اور چوراہوں پر نکلیں گے مگر حکومت کو قومی اثاثے بیچنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج 8 سال بعد ایک کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی بے نقاب ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن بروقت فیصلہ کرتا تو پی ٹی آئی اقتدار میں کبھی نہیں آتی۔

- Advertisement -

سراج الحق کا کہنا تھا کہ معیشت ڈوب رہی ہے، ملک سیلاب میں ڈوب گیا لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں لڑ رہی ہیں۔ ہم کہتے تھے کہ یہ تینوں پارٹیاں مافیاز کا کلب ہیں۔ یہ لوگ غیر ملکی اور بےنامی فنڈنگ سے پارٹیاں چلا رہے ہیں۔ ان کے نام پاناما لیکس او پنڈورا لیکس میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کے خلاف سوموٹو نہیں لیا۔ پی ڈی ایم پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ہے ان کے فیصلےعوام دشمن ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل کو ہم تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر ہمارے گھر کا مسئلہ اور ہماری شہ رگ سے قریب ہے۔ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کیا۔ اس وقت عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہر ہفتے کشمیر کے لیے احتجاج کروں گا لیکن دو ہفتے احتجاج کرنے کے بعد بھول گئے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں