بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تین لوگ پاکستان کیلیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف تین ایٹم بم استعمال ہو رہے ہیں جن کے نام شہباز شریف، زرداری اور عمران خان ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف تین ایٹم بم استعمال ہو رہے ہیں۔ ایک شہباز شریف، دوسرا زرداری اور تیسرا عمران خان ہے۔ یہ تین لوگ پاکستان کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری ثقافت، تہذیب، معیشت اور توشہ خانے کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے ہی ایوانوں، عدالتوں، صنعتوں، اخلاقیات اور نظام تعلیم کو تباہ کیا۔ پاکستان اسٹیل مل، پی آئی اے سمیت قومی اداروں کو تباہ کردیا۔ ان کے پاس کوئی الفاظ نہیں کہ ہم نے یہ کام کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھ اکہ ان کے اپنے کیسز تو ختم ہو گئے مگر ہماری کرنسی گر گئی۔ انہوں نے توشہ خانہ لوٹا، بینک سے قرضے لیے اور معاف کروائے۔ اب کہتے ہیں مزید بوجھ کیلیے تیار ہو جاؤ۔ آٹا 160 روپے کلو ہوگیا ہے۔ یہ عوام سے کہتے ہیں کہ بغیر چینی کی چائے پیو۔ دو کی جگہ ایک روٹی کھاؤ۔ ان کے کتےعیاشیاں کرتے ہیں اور انسان بھوکے مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے لندن سے آتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کو 200 روپے پر لاؤں گا ان کے آتے ہی ڈالر کو پھر پر لگ گئے۔ ڈار کی کوشش سے صرف ان کے کیسز ہی ختم ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہے۔ 70 لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں ان کی وجہ سے نشے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں