ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئین و قانون کی بالادستی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، عوام غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی، بالادستی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے، ابھی کوئی سڑکوں پر نہیں آیا مگر حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کے لیے رمضان کے روزے رکھنا مشکل بنادیا، حکومت اربوں سبسڈی کے اعلانات کررہی ہے مگر ریلیف نہیں مل رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کا عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں، یہ خاندانی فیصلہ لگتا ہے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح قانون کو اہمیت نہیں دے رہی ہے، حکومت میں شامل ہر فرد خود کو آزاد اور خود مختار سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا پی اے سی کے عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں بلکہ یہ کھیل کا پہلا حصہ ہے، حکومت حقیقی احتساب نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ این آر او دینا حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، خود حکومت کے اپنے اندر قابل احتساب لوگ موجود ہیں اس لیے حکمران حقیقی احتساب نہیں کرسکتے، حقیقی احتساب وہی کرسکتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں