اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو کرپشن اور کرپٹ قیادت سے بچانا ہے، ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ قیادت کی وجہ سے پی آئی اے کا خسارہ 19 بلین سے زیادہ ہے، کرپٹ اور چور قیادت کی وجہ سے ریلوے اور اسٹیل مل تباہ ہوگئی ہے، آج اسٹیل مل ایک قبرستان کی طرح کراچی میں موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں یوتھ کو متحد کیا ہے، آج کراچی میں یوتھ الیکشن ہورہا ہے، ترقی یافتہ کراچی کے لیے میں نوجوانوں کو لائحہ عمل دوں گا، نوجوانوں کو ملکی سطح پر کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ملکی ترقی کا انحصار کراچی پر ہے، شہر قائد بہت سے مسائل کا شکار ہے، یہاں صاف پانی نہیں مل رہا ہے، صاف پانی تو دور کراچی والوں کو تو پانی ہی نہیں مل رہا ہے، تعلیم کے لیے بھی سہولتیں نہیں ہیں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی اور احتجاج کیا ہے، سندھ حکومت نے سارے اختیارات کو مٹھی میں کیا ہوا ہے، سندھ حکومت اور کراچی کے بلدیاتی ادارے ناکام ہوگئے ہیں، ظلم کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج کررہی ہے، مسئلے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، کے الیکٹرک سے بھی بات کی ہے، کھیلوں کو فروغ دینا بھی جماعت اسلامی کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں