The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف نے ممبئی واقعات پر بے وقت کی راگنی چھیڑی، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وضاحتیں پارٹی کے لیے مسائل پیدا کررہی ہیں، انہوں نے ممبئی واقعات پر بے وقت کی راگنی چھیڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص سے یہ توقع نہیں تھی، نواز شریف کو اپنی غلطی مان لینی چاہئے تھی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام قائدین کو قومی معاملات پر احتیاط برتنی چاہئے، قومی سلامتی معاملات میں اس قدر بے احتیاطی نہیں ہونی چاہئے، پاکستانی عالمی سطح پر دباؤ کا شکار ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کوئی مارشل لا ہمارے مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی جاگیرداروں اور ظالم سرمایہ داروں کی حکومت عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، ایم ایم اے قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

مزید پڑھیں: مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ کرپٹ سیاستدان ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کرتے ہیں، دبئی میں کرپٹ اشرافیہ نےاربوں کی پراپرٹی خریدی، پاکستانی بیرون ممالک سے 20 ارب ڈالر ملک میں بھیجتے ہیں جو بھی ظلم کرےگا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے،ہم ملک کو پُرامن پاکستان بنانے کے لیے ایک ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت نہیں لاالہ اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں ایک بار پھرآپ میرے ساتھ مل کر اللہ سے وعدہ کریں کہ جب تک زندگی باقی ہے ہم نظام مصطفیٰ کیلئے لڑیں گے بھی مریں گے بھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں