ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں کئی سقم ہیں جن کو دور کیا جانا چاہئے، پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں 73 کے آئین کو خطرات لاحق ہیں، آئین کو متنازع بنایا گیا تو پھر قوم کسی ایک دستور پر جمع نہیں ہوسکے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں کئی خامیاں ہیں جن کو دور کیا جانا چاہئے، الیکشن کے نتیجے میں متوقع نتائج سامنے نہیں آئے، موجودہ حکمران ان مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جس کو دباؤ ڈال کر جمع کیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت 9 ماہ میں ہی چاروں شانے چت ہوگئی ہے، ملک کو اس وقت متبادل قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے: سینیٹر سراج الحق

واضح رہے کہ چند روز قبل سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی کی ہی حکومت ہے، جن افراد پر کرپشن اور قومی خزانے کو لوٹنے کے الزامات ہیں وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اب صاف دامن افراد کی حکومت کون تسلیم کرے گا.

انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکی ہے، عوام پر گزرتا ہر دن، پچھلے دن سے بھاری ہے.ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے مسترد کردہ افراد کو کابینہ میں بٹھانا نامناسب فیصلہ ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں