اشتہار

سودی نظام کے محافظ حکمرانوں کیلئے عوام قربانی کا بکرا بن چکے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سودی نظام کے محافظ حکمرانوں کیلئے عوام قربانی کا بکرا بن چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہاکہ عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ہورہی ہے اور دوسری جانب اشرفیہ مزے میں ہیں، پارٹیاں بدلی، نعرے بدلے لیکن ملک کی قسمت اور عوام کی تقدیر نہیں بدلی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے برکتی اور بے سکونی ہے، سودی نظام کی وجہ سے اللہ ہم سے ناراض ہے، حکومتیں بنانے اور چلانے والے بھی اب خود پریشان ہیں۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہیں، ملک کو بچانے کیلئے سودی نظام اور کرپشن سے چھٹکارا ناگزیر ہے، ہم ملک وقوم کو ان مشکل حالات سے نکال سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سودی نظام کے خاتمےکیلئے جدوجہدجاری رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں