کراچی: امیر جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا دین ملک میں نافذ ہو جاتا، تو یہ ملک کبھی دولخت نہ ہوتا، حکمرانوں نے واشنگٹن کی طرف دیکھا.
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے، یہ حکومت بھی ماضی کے نظام کا حصہ ہے، سابق دور حکومت میں جو لوگ حاکم تھے، آج بھی وہی ہیں.
سراج الحق نے کہا کہ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، مگر ابتدائی دورمیں ہی بے روزگارکر دیا، 10 سال میں حکومتوں نے جو قرضے لیے موجودہ حکومت نے 10 ماہ میں لیے ہیں.
مزید پڑھیں:ؒ آج میں جس مقام پر ہوں، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے: سراج الحق
امیر سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں.
یاد رہے کہ 14 مئی 2019 کو سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔