کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ناقص پالیسیوں سے وسائل سے مالامال ملک قرضوں میں جکڑ گیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں، جو نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
[bs-quote quote=” ملک کا سب سے بڑا شہراور معاشی حب کراچی پانی وبجلی سےمحروم ہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سینیٹر سراج الحق”][/bs-quote]
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے.
انھوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا شہراور معاشی حب کراچی پانی وبجلی سےمحروم ہے، جماعت اسلامی مظلوموں اور غریب عوام کی ترجمانی کرے گی.
مزید پڑھیں: موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عید کے بعد مہنگائی، آئی ایم ایف غلامی کے خلاف تحریک چلائیں گے.
خیال رہے کہ 18 مئی 2019 کو اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا تھاکہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے، یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.