اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ صرف عارضی طور پر منسوخ‌ ہوا ہے: امیر جماعت اسلامی نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ صرف عارضی طور پر منسوخ‌ ہوا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ مستقل طور پر منسوخ نہیں ہوا، فقط عارضی طور پر رکا ہے.

سراج الحق کے مطابق ان کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں انھوں نے سوال کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے متنازع مقابلے سے کیا حاصل ہوتا ہے.

امیر جماعت اسلامی کے مطابق نیدرلینڈز کے سفیر نے اس ضمن میں مثبت جواب دیا اور اپنی حکومت سے بات کی.

انھوں نے مزید کہا کہ مغربی قوتوں کو سمجھانا ہوگا، وہ توہین کرنے والوں کی حمایت نہ کریں، اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں.


مزید پڑھیں: امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں اور امت مسلمہ کے شدید احتجاج کے بعد 31 اگست کو نیدرلینڈز حکومت نے یہ متنازع منصوبہ منعقد کروانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا تھا.

ڈچ حکومت نے اس ضمن میں تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں