ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ن لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کے لیے سحری و افطار ی کو مشکل بنا دیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پہلے9 ماہ میں بہت مایوسی ہے.

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ حکومت اتنی جلدی ناکام ہو گی، اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ یوٹرن لینے والا بڑا لیڈرہوتا ہے، ایک یوٹرن لیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں.

مزید پڑھیں: عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سینیٹر سراج الحق

انھوں نے واضح‌ کیا کہ ہم ن لیگ یاپی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے.

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آنے والی عیدعوام کے لیے مشکل عید ہوگی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا.

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں