اشتہار

درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دربار لعل شہباز قلندر پر حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے، دو دنوں میں چار دھماکوں سے واضح ہو گیا کہ دشمن جہاں اور جس وقت چاہے حملہ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا تھا، حکومت کچھ دن جاگتی رہی، پھر سو گئی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد مدارس اور مساجد کا محاصرہ نہیں تھا، دہشتگردی کے ساتھ مذہب کا نام لے کر اسے محدود کیا گیا، پاکستان کو صحرا بنانے کا اعلان کرنے والے بھارت کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد داڑھی والا ہو یا کلین شیو، مدرسے کا ہو یا یونیورسٹی کا، اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے راستہ صرف جمہوری ہے۔ بندوق کی نوک پر اسلام نافذ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ چمن بارڈر کو کھولا جائے، اس سے نہ صرف افغانوں بلکہ پاکستانیوں کا بھی روزگار وابستہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں