بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلےسے پہلے ہی نااہل ہوچکی ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ایک ایک لفظ سے ثابت ہوتاہے کہ صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ پوری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نااہل ہو چکی ہے۔

سراج الحق میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل سے رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو پانامہ لیکس کے آنے پر ہی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کیفیت قائم ہے اور ملکی معاملات ٹھپ پر گئے ہیں کیوں کہ حکمراں اپنی کرسی کو بچانے کی فکر میں مبتلا ہیں اور کارِ حکموت معطل ہیں


 پاناما کا فیصلہ آتے ہی استعفیٰ دے دوں گا‘ چودھری نثار*


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاناما پیپرز کے ہنگامے میں کابینہ ، حکومت اور سرکاری محکمے منجمد ہو کررہ گئے ہیں جس سے خود ریاست کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔


 چوہدری نثار وزارت سے استعفیٰ نہیں دیں گے، ترجمان وزارتِ داخلہ*


سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس نے حکمراں جماعت میں ٹوٹ پھوٹ کی جانب واضح اشارہ ہے جس نے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور احتساب سب کا کے حوالے سے کرپشن مخالف مہم جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک میں صاف و شفاف قیادت میئسر آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں