لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنے کے لئے الٹےسیدھے بہانے بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران پانامہ لیکس پر احتساب ہی نہیں چاہتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کرپٹ سسٹم اور کرپشن اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
حکومت احتساب اور ٹی او آر سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،پاناما لیکس معاملے کو پانچ ماہ ہو چکے، موجودہ حکومت کمیشن بنانے میں ناکام ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے لیے میکینزم بنانے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ مسائل ایوانوں میں حل ہوں ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مل کرحکومت کا احتساب کرے ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت میں حکومت کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔