اشتہار

’زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے آتا مہنگا ہونے پر پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہر گھر میں مہنگائی سے آگ لگی ہوئی ہے، قوم کی بد بختی ہے کہ آٹے کے لیے قطار میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار خود 46 فیصد مہنگائی تسلیم کرتی ہے، 1 کروڑ 40 ہزار افراد ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی جھوٹ پر چلتے ہیں، پورا سسٹم ڈھکوسلا ہے، ہر بحران میں مافیا ملوث ہے، یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کر دیا ہے، پنجاب حکومت لمبے عرصے کا پروگرام بنا رہی ہے، پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں