لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز کے کیا جائے.
ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے شکوہ کیا کہ ابھی درست طریقے سے احتساب شروع نہیں ہوا، بہت سا کام کرنا باقی ہے چنانچہ احتساب کےعمل کو تیز کیا جائے اور اس کا دائرہ کار پاناما پیپرز اور پیرا ڈائز لیکس میں آنے والے تمام ناموں تک پھیلایا جائے.
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار طویل عرصے سے وفاقی وزیر خزانہ تھے اس لیے بہت سی حقیقتوں سے واقف بھی ہے اور وہ احتساب سے بالا تر نہیں ہیں اس لیے اسحاق ڈار کو واپس آنا چاہیئے اور مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے خود کو عدالت سے کلیئر کروانا چاہیے اس کے بغیر انہیں بہ طور وفاقی وزیر قبول نہ کیا جائے.
سراج الحق نے کہا کہ اس وقت چوہے بلی کا کھیل چل رہا ہے اس لیے قوم چاہتی ہے کہ سب کا احتساب ہو اور بلا تفریق و امتیاز ہو اور ملک کی دولت کو لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے.