منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

غریب انسان کے خون کی کوئی قیمت نہیں‘ سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لالہ موسیٰ: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں وی آئی پی کلچر فروغ پارہا ہے غریب انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پروٹوکول گاڑی تلے کچل کر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کےگھر پرامیرجماعت اسلامی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کے اسکواڈ میں شامل گاڑی نے پہلے بچے کو کچلا اور پھر بچے کو روندتے ہوئے تڑپتا چھوڑکر آگے نکل گئے کیا یہ بے حسی نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے قافلے میں بڑے بڑے چور بھی شامل تھے اور یہ لوگ اب آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کے درپے ہوگئے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


اب پیپلزپارٹی کا بھی احتساب ہونا چاہئیے، سراج الحق


یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا بھی احتساب ہونا چاہئیے،ان کا کہنا تھا کہ 40 سال حکومت کی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نےکرپشن اور دہشت گردی کاتحفہ دیا۔

واضح رہےکہ سراج الحق نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بتاتے ہی نہیں ان کے خلاف کون سازش کررہاہے، آپ کہتے ہیں کہ فیصلہ سی پیک کے خلاف ہے، آپ کہتے ہیں کہ پانچ ججوں نے میرے خلاف فیصلہ دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں