امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مل کرقوم کو بےوقوف بنایا ہے۔
اسلام آباد میں "موجودہ معاشی بحران اور اس کا حل” کے عنوان سے منعقدہ قومی مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے
سراج الحق نے کہا کہ جب معاشی استحکام ہو تو ملک ترقی کر سکتا ہے ہماری حکومتیں فیصلوں کیلئےآئی ایم ایف کی جانب دیکھتی ہیں حکومتیں باہرکی ڈکٹیشن لینے پر شرمندگی کے بجائے فخرمحسوس کرتی ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کا معیشت کےحوالےسے بیان تشویشناک ہے وقت ہےکہ ہم اسلامی معاشی نظام کو اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کابچہ بچہ آج مقروض ہے پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی اقتدارکی لڑائی سے معاشی بحران پیدا ہوا جب کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ن لیگ کی آپسی لڑائی سےمعیشت کابھٹہ بیٹھ گیا حکومت غیرسنجیدہ بیانات سےقوم کا مذاق اڑارہی ہے پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم نے مل کر قوم کو بےوقوف بنایا۔