جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

حکومت کے خلاف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا ساتھ نہیں دیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا ساتھ نہیں دیں گے، ہم خود حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سنیماؤں کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے، بھارت ہمارا دشمن ہے اس کا کشمیر کا تنازع پاکستان کے ساتھ ہے، آج کا مارچ آخری نہیں، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سودی نظام ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، خیبرپختونخوا میں وزارت خزانہ ہمارے پاس تھی تو معیشت کو بہتر بنایا، حیران ہوں ملکی معیشت کے لیے کیا باتیں کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان حکومت نے بیرونی قوتوں کے دباؤ پر سلامی کونسل کے لیے ووٹ دیا.

مزید پڑھیں: معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سبزباغ دکھائے کہا گیا تھا روزگار، گھر، صاف پانی اور انصاف دیں گے، کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتے تھے 100 دن میں تبدیلی دیکھیں گے اب کہتے ہیں پہلی باری ہے، ہماری معیشت انڈوں، مرغی اور کٹوں میں پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سنا مرغی ور انڈے بیچ کر معیشت تھیک کی جاسکتی ہے، موجودہ حکومت جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری، معاشی بدحالی، کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی مارچ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں