کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے مقتولہ کے والدین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور بچی کی لاش سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف خوب نعرے بازی کی، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
واقعے سے متعلق اپنے مذمتی بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ قتل کو فوری گرفتار کیا جائے، اس قسم کے واقعات حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
کراچی میں 6سالہ بچی سے زیادتی وقتل کیخلاف احتجاج، ایک شخص جاں بحق،15زخمی
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام بل جمع کرنا ہوتا ہے، ٹیکس جمع کر کے عوام کا خون چوسنا نہیں ہوتا، حکمران ٹیکسوں سے حاصل رقم عیش وعشرت پرخرچ کر دیتے ہیں، عوام تعلیم، صحت اور روزگارجیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانےکے لیے ہمارا ساتھ دے، جماعت اسلامی کی حکومت ہر مظلوم کی وکالت خود کرے گی اور پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے۔
ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے، سراج الحق
یاد رہے کہ چھ سالہ بچی تین روز قبل اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز منگھوپیر کے کچرا کنڈی سے ملی، رابعہ کی والدہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی پر بدترین تشدد اور زیادتی کی گئی، پولیس نے جنہیں گرفتار کیا ہے وہ اصل ملزم نہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔