ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے، امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہِ رمضان کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک میں مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاکی جائے، فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت انتہا پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پریشانیوں کو بانٹنے، بھائی چارے کے فروغ کا مہینہ ہے، غربا ومساکین، بیواؤں، یتیموں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اللہ کی خوشنودی کے لیے باہمی محبتوں کو بڑھانا، نفرتیں ختم کرنا چاہیے، اسی سے ہی دوریاں ختم ہوں گی۔

- Advertisement -

عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق


خیال رہے کہ دو روز قبل جماعت اسلامی پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہے اور امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا ظلم ہے۔


نواز شریف نے ممبئی واقعات پر بے وقت کی راگنی چھیڑی، سراج الحق


انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ قتل عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں