پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

دھاندلی کر کے ہمیں ایوان سے نکالا، جعلی حکومت زیادہ نہیں چلے گی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ دھاندلی کر کے ہمیں ایوان سے باہر نکالا گیا، یہ جعلی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 2024 کے الیکشن کو 25 کروڑ عوام نے حکومت بننے سے پہلے ہی مسترد کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن میں قوم نے جس پر اعتماد کیا اس کا حق دیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ پہلے ووٹ چرائے جاتے تھے اور اب فارم چرائے جاتے ہیں، فارم 45 پر تمام پولنگ ایجنٹ کے دستخط ہیں لیکن اس کے باوجود فارم 45 رکھنے والے سڑکوں اور عدالتوں میں کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ملک میں فارم 47 کی حکمرانی ہے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ فارم 45 ہمارے پاس ہے اور فارم 47 والوں نے حلف بھی اٹھا لیا، جعلی کاروبار کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی، ملک میں ایسا انقلاب آئے گا جس میں آپ کو حق ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مزدور کیلیے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا مشکل ہوگیا ہے، مزدوروں کا کوئی حقیقی نمائندہ اسمبلی میں نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، مزدوروں نے نجکاری اور ٹھیکے داری نظام کو مسترد کر دیا ہے، مزدور کیلیے رہائش، علاج اور بچوں کی تعلیم کا نظام بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں