پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے اور  امداد ملنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام رہی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کردیا ہے.

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صورت حال کا ازالہ نہ کیا گیا، تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، حکومت نے بجلی، گیس تیل کی قیمتیں بڑھا دیں، دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دی سکی، آئی ایم ایف سے قرضے کے لئے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا.

مزید پڑھیں: عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

یاد رہے کہ 9 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھایا تھا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔  ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں