جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سراج الحق نے ملک کی تباہی کا ذمہ دار کرپٹ اشرافیہ کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک کی تباہی کا بنیادی ذمہ دار کرپٹ اشرافیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے غربت اور کرپشن ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ہماری زمینیں بنجر اور پینے کیلیے صاف پانی نہیں ہے، آج ورلڈ بینک نے بھی ہماری بات کی تصدیق کی ہے کہ فنڈز کا 90 فیصد کرپٹ اشرافیہ کے پاس جاتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکام ہو چکا ہے، کرپٹ اشرافیہ حقیقت میں لینڈ مافیا، پیٹرول اور دیگر مافیاز ہیں جنہوں نے سیاسی جھنڈا اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: ملک لوٹنے والے کہہ رہے ہیں ہمیں دوبارہ وزیر اعظم بنایا جائے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کبھی پیپلز پارٹی، کبھی مسلم لیگ (ن) اور کبھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر برسر اقتدار ہے، اشرافیہ کی وجہ سے آج پاکستان کے تمام ادارے تباہی سے دوچار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے خسارے کا شکار اور اسٹیل مل تباہ ہوگیا ہے، آج پاکستان پڑوسی ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے۔

چند روز قبل اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، 8 فروری کو آئی ایم ایف کے غلاموں کو شکست ہوگی۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ عوام اب دو خاندانوں کی بادشاہت قبول نہیں کریں گے، 8 فروری کو قوم نااہل سیاسی ٹرائیکا سے نجات حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزاد کروائیں گے، صاف شفاف قیادت ہی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں